فرانس: اسٹراس برگ حملہ آور پولیس مقابلے میں مارا گیا

فرانس میں پولیس کے ذرائع نے گزشتہ روز بتایا کہ اسٹراس برگ شہر میں منگل کے روز کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ کرنے والا مشتبہ مسلح شخص مارا گیا ہے

1106564
فرانس: اسٹراس برگ حملہ آور پولیس مقابلے میں مارا گیا

فرانس میں پولیس کے ذرائع نے گزشتہ روز بتایا کہ اسٹراس برگ شہر میں منگل کے روز کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ کرنے والا مشتبہ مسلح شخص مارا گیا ہے۔

مذکورہ واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے تھے جن  میں سے  3 کی حالت تشویش ناک ہے۔

ذرائع کا کہنا  ہے  کہ  پولیس نے گزشتہ  روز اسٹراس برگ کے علاقے نویڈورف میں آپریشن کیا جو کہ  کرسمس مارکیٹ سے تقریبا ًدو کلومیٹر دور  ہے۔

 آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں اسٹراس برگ واقعے کا حملہ آور 29 سالہ شریف شیخات اپنی جان سے ہاتھو دھو بیٹھا۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوفر کیسٹینر نے صحافیوں کو بتایا کہ شیخات نے پولیس آپریشن میں شریک اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے بعد جوابی فائرنگ کے نتیجے میں شیخات مارا گیا۔

حفاظتی حکام کے مطابق، شریف شیخات شدت پسند نظریات سے اس وقت متاثر ہوا جب وہ فرانس، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں چوری اور تشدد سے متعلق جرائم کی سزا بھگت رہا تھا۔

دوسری جانب داعش تنظیم نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شریف شیخات اس کا رکن ہے تاہم، تنظیم نے اس دعوے کے حوالے سے کوئی دلیل پیش نہیں کی۔

 



متعللقہ خبریں