فرانس:کرسمس مارکیٹ کے قریب مسلح حملہ،4 افراد ہلاک 11 زخمی

فرانس کے شہر  اسٹراس برگ میں مسلح حملے میں 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے

1105057
فرانس:کرسمس مارکیٹ کے قریب مسلح حملہ،4 افراد ہلاک 11 زخمی

فرانس کے شہر  اسٹراس برگ میں مسلح حملے میں 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق، فائرنگ کرنے والے ملزم کو کرسمس مارکیٹ کے قریب حفاظتی اہلکاروں  نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تاہم وہ فرار ہو گیا، جس کے بعد  پولیس نے ملزم کا پیچھا کیا جس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

 بتایا گیا ہے کہ  حملہ آور کو گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ملزم کی شناخت چیرف کے نام سے ہوگئی ہے اور اس کا نام ادارہ برائے  انسداد دہشت گردی  کو دے دیا گیا ہے۔

فائرنگ کرنے والا ملزم 29 سالہ نوجوان اور اسٹراس برگ کا رہائشی ہے جبکہ اس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔

دوسری جانب فرانس کے وزیر داخلہ نے حملے کے بعد ملک بھر میں حفاظتی اقدامات بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمنٹ کی عمارت بھی بند کردی گئی۔ واضح رہے کہ آج  یورپین پارلیمان میں یورپ کے سب سے بڑے ایوارڈ کی تقریب ہے۔

 



متعللقہ خبریں