جرمنی: مرکل کی سی ڈی یو پارٹی کی نئی سربراہ کارین باور

جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے ارکان نے اپنی جماعت کا نیا سربراہ بھی ایک خاتون کو منتخب کیا ہے اور  اب یہ ذمہ داری آنےگریٹ کرامپ کارَین باؤر سنبھالیں گی

1102835
جرمنی: مرکل کی سی ڈی یو پارٹی کی نئی سربراہ کارین باور

جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے ارکان نے اپنی جماعت کا نیا سربراہ بھی ایک خاتون کو منتخب کیا ہے اور  اب یہ ذمہ داری آنےگریٹ کرامپ کارَین باؤر سنبھالیں گی۔

شمالی جرمن شہر ہیمبرگ میں ہونے والے کرسچن ڈیموکریٹک یونین  کے پارٹی اجلاس میں آنےگریٹ کرامپ  کارَین باؤر کو 999 میں سے 517 ووٹ ملے۔

 اس عہدے کے لیے ان کے حریف فریڈرش میرس تھے جنہیں 482  ارکان کی حمایت حاصل ہوئی۔ اس انتخاب کے پہلے مرحلے میں ژینس شپاہن اس دوڑ سے الگ ہو گئے تھے۔

نتیجہ سامنے آنے کے بعد کارَین باؤر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دونوں حریف امیداروں کا شکریہ ادا کیا۔

 انہوں نے کہا کہ بہتری کا عمل اسی طرح سے جاری رہنا چاہیے تا کہ مشترکہ ہدف حاصل کیا جا سکے۔

56 سالہ آنےگریٹ کرامپ  کارَین باؤر اس سے قبل 2011ء سے 2018ء تک ریاست زار لینڈ کی وزیر اعلٰی بھی رہی ہیں۔

 کہا جاتا ہے کہ میرکل خود بھی یہی چاہتی تھیں کہ کارَین باؤر ہی ان کی جگہ یہ منصب سنبھالیں۔ پارٹی سربراہ کا یہ انتخاب اس لیے بھی اہم تھا کہ 1971ء کے بعد پہلی مرتبہ ایسے انتخابات ہوئے ہیں جس میں کئی امیدوار ایک دوسرے کے مد مقابل تھے۔

 



متعللقہ خبریں