فرانس : ماکروں مظاہرین سے مذاکرات کےلیے مُصر،وزیراعظم کو ہدایات کردیں

فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بدترین پُرتشدد مظاہروں نے صدر ایمانویل  ماکروں کو مذاکرات پر مجبور کردیا جس کےلیے انہوں نے وزیراعظم کو ہدایات کر دی ہیں

1099799
فرانس : ماکروں مظاہرین سے مذاکرات کےلیے مُصر،وزیراعظم کو ہدایات کردیں

فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بدترین پُرتشدد مظاہروں نے صدر ایمانویل  ماکروں کو مذاکرات پر مجبور کردیا۔

خبر  کے مطابق، صدر  نے وزیراعظم کو مظاہرین سے مذاکرات کی ہدایت کی ہے۔

 وزیراعظم اپنی کابینہ کے اہم وزرا کے ہمراہ مظاہرین کے ایک گروپ سے ملاقات کریں گے۔

فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں، دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں 3 شہری ہلاک اور 100 سے زائد شہری زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔

 واضح رہے کہ  مظاہرین نے پارلیمان  میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی۔

صدر ماکروں  کو اپنے 18 ماہ کے دور صدارت میں پہلی بار اتنی سخت عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر اپنی مصروفیات ترک کر کے سامنے آئیں اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر وضاحت دیں۔

دوسری جانب پولیس نے 378 مظاہرین کو حراست میں لے رکھا ہے جن میں 18 سال سے کم عمر 33 بچے بھی شامل ہیں۔

 ان افراد کو پولیس سے جھڑپوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

 مظاہرین زیرِ حراست تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں