روس نے یوکرین کی جنگی کشتیوں پر قبضہ کرلیا،کشیدگی میں اضافہ

روس کی جانب سے یوکرینی بحریہ کی  دو جنگی کشتیوں سمیت تین جہازوں پر قبضے نے دونوں ممالک کے درمیان ایک مرتبہ پھر کشیدگی پیدا کردی ہے۔

1094674
روس نے یوکرین کی جنگی کشتیوں پر قبضہ کرلیا،کشیدگی میں اضافہ

روس کی جانب سے یوکرینی بحریہ کی  دو جنگی کشتیوں سمیت تین جہازوں پر قبضے نے دونوں ممالک کے درمیان ایک مرتبہ پھر کشیدگی پیدا کردی ہے۔

خبر  کے مطابق روس اور یوکرین  کے درمیان کچھ  سالوں  سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب روسی افواج نے یوکرینی  بحری جہازوں پر سمندری حدود کی خلاف ورزی  کا الزام عائد کرتے ہوئے قبضہ کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں یوکرینی  بحریہ کی  کشتیوں اور جہازوں پر موجود عملہ بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بحیرہ اسود اور بحیرہ آزوو  کے درمیان  آبنائے کرچ پر قائم پل کے نیچے بحری ٹینکر کھڑا کرکے یوکرینی  بحریہ کا راستہ  روک   دیا تھا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ متحدہ کے سلامتی کونسل نے روسی اقدامات کے باعث ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا ہے تاکہ روس -یوکرین کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم یا ختم کیا جاسکے۔

متعللقہ خبریں