یورپی ممالک کی دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں خود مختار اور آزاد ہونے کی خواہش قدرتی امر ہے: پوتن

یورپ ایک مضبوط اقتصادی  ساخت اور ایک طاقتور اتحاد ہے لہٰذا اس کے رکن ممالک کی دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں خود مختار اور آزاد ہونے کی خواہش نہایت قدرتی امر ہے: صدر ولادی میر پوتن

1085907
یورپی ممالک کی دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں خود مختار اور آزاد ہونے کی خواہش قدرتی امر ہے: پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ یورپ ایک مضبوط اقتصادی  ساخت اور ایک طاقتور اتحاد ہے لہٰذا اس کے رکن ممالک کی دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں خود مختار اور آزاد ہونے کی خواہش نہایت قدرتی امر ہے۔

صدر پوتن، جنگ عظیم اوّل کے اختتام کی 100 ویں سالانہ یاد  کی تقریب  میں شرکت کے لئے  پیرس کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ٹیلی ویژن پروگرام رشیہ ٹو ڈے فرانس  میں شرکت کی اور  سوالات کے جواب دئیے۔

ماضی قریب میں فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کی طرف سے ایجنڈے پر لائی جانے والی "یورپی فوج" کی  سوچ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پوتن نے کہا کہ یورپ ایک مضبوط اقتصادی  ساخت اور ایک طاقتور اتحاد ہے لہٰذا اس کے رکن ممالک کا دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں خودمختاری اور آزادی کا خواہش مند ہونا نہایت فطری ہے۔ میرے خیال میں یہ ایک کثیرالفریقی  دنیا میں ایک مثبت  پیش رفت ہے۔

صدر ولادی میر پوتن نے کہا  ہے کہ اس دائرہ کار میں فرانس نے اہم کردار ادا کیا ہے ، یورپی فوج  کی سوچ نیٹو کا نعم البدل ہو سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں