پیرس میں روسی اور اسرائیلی سربراہان کی غیر متوقع ملاقات

پوتن اور نتن یاہو  نے  ماہ ستمبر میں شام میں روسی طیارے کے گرنے  کے بعد تل ابیب اور ماسکو کے درمیان  پیدا ہونے والے تناؤ کے بعد  پہلی بار  بلمشافہ ملاقات کی

1086128
پیرس میں روسی اور اسرائیلی سربراہان کی غیر متوقع ملاقات

روسی صدر ولا دیمر پوتن اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نتن یاہو نے فرانس کےد ارالحکومت پیرس میں ملاقات کی۔

پہلی جنگ ِ عظیم کے خاتمے کی صد سالہ یاد  کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی غرض سے پیرس  میں موجود نتن یاہو اور پوتن نے کچھ مدت تک بات چیت کی۔

پوتن اور نتن یاہو  نے  ماہ ستمبر میں شام میں روسی طیارے کے گرنے  کے بعد تل ابیب اور ماسکو کے درمیان  پیدا ہونے والے تناؤ کے بعد  پہلی بار  بلمشافہ ملاقات کی۔

تا ہم  اس ملاقات میں کے موضوع گفتگو کے بارے میں کوئی اعلان  جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیل پریس  میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق نتن یاہو نے پیرس میں پوتن سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوتن سے بات چیت اچھی  گزری حتی یہ بھی کہہ سکتا ہوں کہ یہ مختصر ملاقات کافی اہم تھی۔ یہ کہتے  ہوئے انہوں نے بات چیت کے بارے  میں معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا۔

 



متعللقہ خبریں