اٹلی: سعودی عرب کے لئے اسلحے کی فروخت بند کر دی جائے گی

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ہم سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کے موضوع کا جائزہ لے رہے ہیں: میلانیسی

1075500
اٹلی: سعودی عرب کے لئے اسلحے کی فروخت بند کر دی جائے گی

اٹلی کے وزیر خارجہ اینزو موآویرو  میلانیسی نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ہم سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کے موضوع کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اطالوی خبر رساں ایجنسی ANSA کی خبر کے مطابق  میلانیسی نے کہا ہے کہ خاشقجی واقعے کے بعد جرمنی کی طرح اٹلی بھی  سعودی عرب کے لئے اسلحے کی برآمد کو بند کرنے کے معاملے کا قطعی شکل میں جائزہ لے رہا ہے تاہم اس وقت جاری رسد سے متعلقہ خصوصی صورتحال کے بارے میں  مجھے کوئی معلومات حاصل نہیں، قوی احتمال کے مطابق اس صورتحال کا بھی ہم واقعے کی روشنی میں جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر 2018 کو قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لا پتہ ہو گئے تھے۔

سعودی انتظامیہ نے 20 اکتوبر  کو " قونصل خانے میں ہونے والی ہاتھا پائی کے نتیجے میں خاشقجی کے ہلاک ہونے " کا اعلان جاری کیا تھا۔



متعللقہ خبریں