سعودی عرب کے لئے اسلحے کی محدود برآمد کو موجودہ حالات میں بالکل بند کر دیا جائے گا: مرکل

جرمنی کی سعودی عرب کے لئے اسلحے کی فروخت یوں بھی محدود  ہے لیکن موجود ہ صورتحال میں یہ فروخت بالکل نہیں کی جائے گی: انگیلا مرکل

1073018
سعودی عرب کے لئے اسلحے کی محدود برآمد کو موجودہ حالات میں بالکل بند کر دیا جائے گا: مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی کی سعودی عرب کے لئے اسلحے کی فروخت یوں بھی محدود  ہے لیکن موجود ہ صورتحال میں یہ فروخت بالکل نہیں کی جائے گی۔

انگیلا مرکل نے ریاست ہیسن کے وزیر اعلیٰ وولکر بوفئیر کے ساتھ منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس  میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت کی شدید مذمت کی۔

واقعے کے فوری طور پر منظر عام پر آنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مرکل نے کہا  ہےکہ تا حال کوئی بھی چیز سامنے نہیں لائی گئی اور واقعے کے ذمہ دارو ں سے کوئی پوچھ پڑتال نہیں کی گئی۔

مرکل نے کہا  ہےکہ سعودی عرب کے لئے ہماری اسلحے کی فروخت یوں بھی محدود ہے جو موجودہ شرائط میں بالکل بھی نہیں کی جا سکتی اور ہم اس واقعے پر بین الاقوامی ردعمل کے لئے مذاکرات جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے بھی ایک روز قبل جرمنی کےARD  ٹیلی ویژن چینل کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "جب تک ہمیں واقعے کے حقائق کا علم نہیں ہو جاتا سعودی عرب کے لئے اسلحے کی برآمد کے بارے میں مثبت فیصلے کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی"۔



متعللقہ خبریں