جنیوا میں شام اجلاس اختتام پذیر

مستورا 18 ستمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں  جنیوا مذاکرات کے حوالے سے آگاہی  کرائیں گے

1047853
جنیوا میں شام اجلاس اختتام پذیر

اقوام متحدہ  کے نمائندہ خصوصی برائے شام اسٹیفن دی مستورا  اور ضامن ممالک  روس اور ایران  کے حکام کے مابین شامی آئینی کمیٹی کے حوالے سے سرکاری اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے جنیوا دفتر میں 4 گھنٹے سے زیادہ  عرصے  تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد مستورا شریک ممالک   کی جانب سے کسی قسم کا کوئی اعلان جاری نہیں کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ مستورا 18 ستمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں  جنیوا مذاکرات کے حوالے سے آگاہی  کرائیں گے۔

خصوصی نمائندہ مستورا بروز جمعہ "چھوٹا گروپ" کا نام دیے گئے  مصر، فرانس، جرمنی، اردن، سعودی عرب ، برطانیہ اور امریکہ کے  نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں