شام کی صورت حال ایک ایسا بم ہے جو کبھی بھی پھٹ سکتا ہے : فرانس

فرانس کے وزیر خارجہ  ژاں  لی دریاں  نے کہا ہے کہ   ادلب   کی صورت حال  باعث تشویش اور  نازک ہے  اور یہ ایک  ایسا بم ہے جو کہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے

1044822
شام کی صورت حال ایک ایسا بم ہے جو کبھی بھی پھٹ سکتا ہے : فرانس

فرانس کے وزیر خارجہ  ژاں  لی دریاں  نے کہا ہے کہ   ادلب   کی صورت حال  باعث تشویش اور  نازک ہے  اور یہ ایک  ایسا بم ہے جو کہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

 لے دریاں  نے    ایتھنز مین  یونانی ہم منصب  نیکوس کوچیاس  کے ساتھ   منعقدہ ایک پریس کانفرنس  کے  دوران یہ بات کہی ۔

انہوں نے کہا کہ   ادلب پر اگر کیمیائی حملہ کیا گیا  تو فرانس  عالمی قوانین کی روشنی میں  اقدام اٹھائے گا،وہاں کی صورت حال انتہائی نازک  اور باعث تشویش ہے  کہ جہاں    کی  30 لاکھ کی آبادی میں  7 لاکھ مہاجرین اور  ہزاروں  دہشتگرد  چھپے بیٹھے ہیں۔

 فرانسیسی وزیر خارجہ نے   اس مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ شام کی صورت حال ایک ایسے بم کی مانند ہے جو کہ کسی بھی وقت پھٹ سکتاہے۔

 بعد ازاں  انہوں نے یونانی وزیراعظم الیکسس چپراس سے بھی ملاقات کی ۔



متعللقہ خبریں