یورپ کو اپنا کھویا مقام حاصل کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر

فرانسیسی  صدر ایمانویل ماکروں  نے کہا ہے کہ  یورپ  نے اگر اپنا  کھویا مقام حاصل  نہ کیا توبڑے ممالک اور کمپنیاں اس پر اپنا حق جتانے لگیں گی

1039374
یورپ کو اپنا کھویا مقام حاصل کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر

 فرانسیسی  صدر ایمانویل ماکروں  نے کہا ہے کہ  یورپ  نے اگر اپنا  کھویا مقام حاصل  نہ کیا تو  بڑے ممالک اور کمپنیاں    اس پر اپنا حق جتانے لگیں گی ۔

ماکروں    نے اس بات کا اظہار  کوپن ہیگن میں ڈینش وزیراعظم  لارس لوک  راسموسین  سے ملاقات کے  دوران کیا ۔

ملاقات کے بعد ایک  مشترکہ اخباری کانفرنس  کے دوران  راسموسین   نے کہا کہ  فرانس  کی صورت حال    یورپی مستقبل سے وابستہ ہے   اور ہم چاہتےہیں کہ   نیٹو رکن ممالک  یورپی یونین  کے دفاع   میں بھرپور حصہ لیں ۔

 بعد ازاں  ، ایک تقریب کے دوران طلبہ   کے سوالوں  کے جواب میں  راسموسین نے  کہا کہ  یورپی اقدار      کی بہتری کےلیے ہمیں مل کر  کام کرنا ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں