جارجیا کی جغرافیائی خود مختاری کا جرمنی احترام کرتا ہے: مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے سابقہ سوویت یونین کی جمہوریہ جارجیا کی جغرافیائی خودمختاری کی حمایت کی ہے

1037064
جارجیا کی جغرافیائی خود مختاری کا جرمنی احترام کرتا ہے: مرکل
merkel-bakhtadze.jpg

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے سابقہ سوویت یونین کی جمہوریہ جارجیا کی جغرافیائی خودمختاری کی حمایت کی ہے۔

مرکل کی جانب سے یہ اعلان جارجیا کے وزیراعظم ماموکا بختادزے کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آیا۔

 بخٹاڈزے نے اس موقع پر کہا کہ جرمن چانسلر کے ساتھ ان کی بات چیت انتہائی مفید رہی۔

انہوں نے روس پر الزام لگا ہے کہ وہ سن 2008 کے امن معاہدے کے منافی اقدامات میں مصروف ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ جارجیا روس کے ساتھ سن 2008 کی جنگ کے بعد اپنے علیحدگی پسند حصے ابخازیا پر کنٹرول کھو چکا ہے۔

 مرکل آج سے اپنے تین ملکی دورے کی اگلی منزل آرمینیا روانہ ہو جائیں گی۔

 



متعللقہ خبریں