اسپین کے فائٹر طیارے نے ایستونیا پر میزائل فائر کر دیا

اسپین کی فضائیہ کے یوروفائٹر ٹائفون 2000 ہنٹر طیارے نے ایستونیا کے جنوب میں پرواز کے دوران غلطی سے فضا سے فضا میں میزائل فائر کر دیا

1028195
اسپین کے فائٹر طیارے نے ایستونیا پر میزائل فائر کر دیا

اسپین کی فضائیہ کے یوروفائٹر ٹائفون 2000 ہنٹر طیارے نے ایستونیا کے جنوب میں پرواز کے دوران غلطی سے فضا سے فضا میں میزائل فائر کر دیا۔

ایستونیا کی دفاعی فورسز کی طرف سے موضوع کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل کا خطِ پرواز، گرنے کی ممکنہ جگہ اور صورتحال کے بارے میں معلومات واضح ہو گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ AIM-120 AMARAAM میزائل میں خود کو تباہ کرنے کا موڈ فعال حالت میں ہے جس کی وجہ سے غلط فائرنگ کی صورت میں  میزائل کو فضاء میں تباہ کر دیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود میزائل کے زمین پر گر سکنے کے احتمال کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔

بیان کے مطابق یہ میزائل ہسپانوی ٹیم کی اوٹیپا شہر کے قریب تعلیمی پرواز کے دوران فائر کیا گیا۔ اس کی لمبائی 3.7 میٹر اور قطر 18 سینٹی میٹر ہے۔

ایستونیا کی  فضائیہ کے نائب کمانڈر  کرنل ریوے والگے نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایستونیا کی فضاوں میں ایسا واقعہ پہلی دفعہ پیش آیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی ایسے واقعے کی مثال نادر ملتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میزائل کو 6 ہزار میٹر کے ارتفاع پر فائر کیا گیا ہے اور اس میں خود کو تباہ کرنے والا کونسا میکانزم ہے اس بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

والگے نے کہا ہے کہ فضا سے فضا میں فائر کئے جانے والے  میزائل کی طاقت بموں میں مقابلے میں بہت کم ہوتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود ایستونیا کے جنوب   میں مقیم شہریوں کے لئے ضروری ہے کہ اگر انہیں کوئی میزائل دکھائی دے تو اسے چھونے سے پرہیز کریں اور فوری طور پر حکام کو اس کی اطلاع دیں۔



متعللقہ خبریں