فرانس نے اعتراف کر لیا: ہم شام میں PKK/YPG کو تربیت دے رہے ہیں

ہم ایک طرف عراق کی سکیورٹی فورسز  کو تربیت دے رہے ہیں اور دوسری طرف دہشت گرد تنظیم  PKK/YPG کو اور اس کی سکیورٹی فورسز کو تربیت دے رہے ہیں: فریڈرک پیریسوٹ

1019015
فرانس نے اعتراف کر لیا: ہم شام میں PKK/YPG کو تربیت دے رہے ہیں

فرانس نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے ساتھ تعاون  کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

امریکہ کی زیر قیادت دہشت گرد تنظیم داعش مخالف کولیشن سول فوجی کاروائیوں کے ذمہ دار فرانسیسی بریگیڈئرجنرل فریڈرک پیریسوٹ نے کہا ہے کہ ہم نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ YPG کے دہشت گردوں کو تربیت دی ہے۔

فرانسیسی جرنیل پیریسوٹ  نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور شام اور عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری آپریشنوں کے بارے میں جائزے پیش کئے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں داعش کے زیر قبضہ زمین کو واپس لینا علاقے سے دہشتگرد تنظیم  کے خاتمے کا مفہوم نہیں رکھتا۔

پیریسوٹ  نے کہا کہ ہمیں ایک جنگی طاقت کی حیثیت سے  داعش کے دوبارہ سر نہ اٹھانے  کو یقینی بنانا چاہیے۔ اس مقصد کے لئے ہم ایک طرف عراق کی سکیورٹی فورسز  کو تربیت دے رہے ہیں اور دوسری طرف دہشت گرد تنظیم  PKK/YPG کو اور اس کی سکیورٹی فورسز کو تربیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ وہ تعاون کر رہے ہیں وہ داعش کے خلاف جدوجہد کے بعد بھی علاقے میں رہیں گی۔

واضح رہے کہ فرانس کا دہشت گرد تنظیم  کے ساتھ تعاون  اس سے قبل بھی متعدد دفعہ منظر عام پر آ چکا ہے۔

منظر عام پر آنے والے ویڈیو مناظر سے فرانسیسی فوجیوں کا کولیشن کے پلیٹ فورم سے شام میں PKK/YPG کے ساتھ  مل کر کاروائیاں کرنا ثابت  ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں