بریگزٹ مذاکرات کی نگرانی میں خود کروں گی: تھریسا مے

برطانیہ کی وزیراعظم  تھریسا مے  نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب بذات خود یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ مذاکراتی عمل کی نگرانی کریں گی

1018842
بریگزٹ مذاکرات کی نگرانی میں خود کروں گی: تھریسا مے

برطانیہ کی وزیراعظم  تھریسا مے  نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب بذات خود یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ مذاکراتی عمل کی نگرانی کریں گی۔

 واضح رہے کہ  اس مذاکراتی عمل کی تکمیل پر ہی اگلے  سال  مارچ میں برطانیہ کا یورپی یونین سے اخراج مکمل ہو گا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اُن کی نمائندگی وزیر مملکت ڈومینیک راب کریں گے لیکن وہ تمام امور کی نگران ہوں گی۔

 راب کو  حال ہی میں ڈیوڈ ڈیوس کے مستعفی ہونے کے بعد بریگزٹ معاملات کا  وزیر مقرر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ  ڈیوڈ ڈیوس کے بعد وزیر خارجہ بورس جانسن نے بھی اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔



متعللقہ خبریں