بھڑکتی آگ 76 افراد کی جان لے چکی ہے: یونانی حکام

یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب  لگنے والی آگ  اب تک 76 افراد کی جان  لے چکی ہے جبکہ ان واقعات میں  23 بچوں سمیت 164 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 11 کی حالت نازک ہے

1018833
بھڑکتی آگ 76 افراد کی جان لے چکی ہے: یونانی حکام

 یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب  لگنے والی آگ     اب تک 76 افراد کی جان  لے چکی ہے۔

 آگ لگنے کے یہ واقعات ایتھنز کے مضافاتی علاقوں  پنتیلی اور رفینہ   سے شروع  ہوتےہوئے نزدیکی  رہائشی علاقوں تک پھیل گئے۔

  آگ بجھانے والے عملے کا کہنا ہے کہ ان واقعات میں  23 بچوں سمیت 164 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 11 کی حالت نازک ہے ۔

 یونانی  حکام نے  آگ لگنے کے ان واقعات کی تحقیقات کا حکم  دے دیا ہے  ۔

دوسری جانب پولش حکام  کا کہنا ہے کہ   آگ لگنے  کے ان واقعات  کی زد میں  آکر دو پولش سیاح بھی ہلاک ہوئے ہیں۔


ٹیگز: #یونان , #آگ

متعللقہ خبریں