شامی شہریوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے روس اور فرانس کا مشترکہ منصوبہ

فرانس اور روس شام  میں  با  حفاظت و قابل دوام کسی سیاسی حل کی تلاش کے لیے  موزوں ماحول کے قیام کی کوششوں  پر عمل پیرا رہیں گے

1016666
شامی شہریوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے روس اور فرانس کا مشترکہ منصوبہ

فرانس اور روس  آئندہ کے ایام میں خاصکر شامی عرب ہلال احمر کی جانب سے قائم کردہ  اسپتال میں ہنگامی   طبی امداد  کے دوران  مداخلت کرنے کے زیر مقصدمشرقی غوطہ  میں سول  آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شام میں ایک مشترکہ اانسانی امداد منصوبے کو سر انجام دیں گے۔

ایلسہ پیلس سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں   فرانسیسی صدر مینول ماکرون نے روسی صدر ولادیمر پوتن سے  24 مئی کو سینٹ پیٹرز برگ میں  ملاقات  کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے  کہا گیا ہے کہ آئندہ کے ایام میں   شامی شہریوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے ایک مشترکہ منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔

اعلامیہ میں  یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ  فرانس اور روس شام  میں  با  حفاظت و قابل دوام کسی سیاسی حل کی تلاش کے لیے  موزوں ماحول کے قیام کی کوششوں  پر عمل پیرا رہیں گے۔

 



متعللقہ خبریں