برطانوی ایوانوں میں کھلبلی،وزیر دفاع بھی قلمدان چھوڑ گئے

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی  کے اعلان کے بعد وزیراعظم تھریسامے کی کابینہ میں اختلافات برھ رہے ہیں جس کے نتیجے میں اب وزیر دفاع گوٹو بیب نے بھی استعفی دے دیا ہے

1013771
برطانوی ایوانوں میں کھلبلی،وزیر دفاع بھی قلمدان چھوڑ گئے

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی  کے اعلان کے بعد وزیراعظم تھریسامے کی کابینہ میں اختلافات اور وزراء کے استعفوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

خبر کے مطابق، برطانیہ کے وزیر دفاع   گوٹو  بیب نے بھی وزارت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بیب کی جانب سے استعفیٰ کسٹم سے متعلق بل میں ترمیم کے خلاف رائے شماری پر دیا گیا ہے۔ بل میں ترمیم کے خلاف رائے شماری برطانیہ کی پوری یونین سے علیحدگی کے منصوبے کا حصہ ہے۔

گوٹو بیب نے ترمیم کے خلاف ووٹ دیا۔

 واضح رہے کہ  یہ قانون  " بریگزٹ" کے بعد برطانیہ کو یورپی یونین کی مصنوعات پر کسٹم ٹیکس لاگو کرنے سے روک دے گا۔

خیال رہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی  کے معاملے کے لیے مقرر کردہ وزیر ڈیوڈ ڈیوس اور سابق وزیر خارجہ بورس جانسن بھی وزیراعظم  مے کے بریگزٹ کے بعد یورپی یونین سے مضبوط اقتصادی تعلقات برقرار رکھنے  کے اعلان پر بطور احتجاج استعفیٰ دے چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں