بیلجیم، مسلمان دوشیزہ کی تحقیر اور اس کو زود کوب کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لڑکی کا راستہ کاٹنے والے حملہ آوروں نے اس  پر تحقیر آمیز الفاظ کسے اور بعد میں اس کا ہیڈ اسکارف اور کپڑے پھاڑ ڈالے تھے

1007827
بیلجیم، مسلمان دوشیزہ کی تحقیر اور اس کو زود کوب کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بیلجیم میں ایک 19 سالہ مسلم دوشیزہ   پر حملے کے خلاف  برسلز میں   ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

عدلیہ کے سامنے یکجا ہونے والے 50 کے لگ بھگ شہری تنظیموں کے ارکان نے پریس  بریفنگ  پڑھتے ہوئے اس نازیبا  واقع پر اپنے رد عمل کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب بیلجین سرکاری خبر رساں ایجنسی  نے اطلاع دی ہے کہ  چارلے روئے کے دفتر ِ اٹارنی نے نوجوان مسلمان دوشیزہ  پر بروز پیر حملہ کرنے کے واقع سے متعلق دو افراد کو حراست میں  لے  لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مشکوک افراد نے  اس  الزام کی تردید کی ہے  تو اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کے روز برسلز سے 60 کلو میٹر جنوب میں واقع چارلی روئے  شہر سے منسلک  ایک قصبے میں  دو افراد نے انیس سالہ مسلمان لڑکی کو لفظی اور جسمانی طور پر زود و کوب کیا تھا۔

لڑکی کا راستہ کاٹنے والے حملہ آوروں نے اس  پر تحقیر آمیز الفاظ کسے اور بعد میں اس کا ہیڈ اسکارف اور کپڑے پھاڑ ڈالے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں