عالمی سربراہان صدر ٹرمپ کی نوکیلی زبان کے نشانے پر

شینزو ، آپ کے ہاں مہاجرین کا مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر آپ چاہیں تو میں 25 ملین میکسیکن آپ کی طرف بھیج سکتا ہوں۔ یقین جانیں کہ اس کے بعد آپ کا اپنے عہدے سے محروم ہونا کچھ زیادہ وقت نہیں لے گا: صدر ٹرمپ

994441
عالمی سربراہان صدر ٹرمپ کی نوکیلی زبان کے نشانے پر

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں منعقدہ جی۔7 سربراہی اجلاس میں جاپان کے وزیر اعظم شینزو   آبے سے کہا ہے کہ "آپ کے ہاں مہاجرین کا مسئلہ نہیں ہے"۔

روز نامہ وال اسٹریٹ  جنرل نے اجلاس میں موجود یورپی یونین کے سربراہان  کے حوالے سے  شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ ٹرمپ اور دیگر ممالک کے سربراہان کے درمیان دلچسپ مکالمات ہوئے۔

خبر کے مطابق اجلاس کے دوران کئے جانے والے مباحث میں  جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے، فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون اور یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ جنکر  کو امریکہ کے صدر ٹرمپ کے طنزئیہ اسلوبِ  گفتگو کو برداشت کرنا پڑا۔

اخبار کو معلومات فراہم کرنے والے حکام کے مطابق ٹرمپ نے مہاجرین کے موضوع پر گفتگو کے دوران جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "شینزو ، آپ کے ہاں مہاجرین کا مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر آپ چاہیں تو میں 25 ملین میکسیکن آپ کی طرف بھیج سکتا ہوں۔ یقین جانیں کہ اس کے بعد آپ کا اپنے عہدے سے محروم ہونا کچھ زیادہ وقت نہیں لے گا"۔

ایران اور دہشت گردی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کو مخاطب کرتے ہوئے کہ " ماکرون،  دہشتگردی کے موضوع کو  سب سے زیادہ آپ کا جاننا ضروری ہے  کیونکہ تمام دہشت گرد پیرس میں ہیں"۔

علاوہ ازیں یورپی یونین کمیشن کی طرف سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لئے ڈیٹا سکیورٹی کے موضوع  پر  پابندیوں کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے کمیشن کے سربراہ جنکر کے لئے " بے رحم قاتل" کے الفاظ استعمال کئے۔

اجلاس میں شامل ایک شخصیت کے مطابق پورے اجلاس کے دوران سربراہان کے درمیان ٹرمپ کے اسلوبِ گفتگو کی وجہ سے ایک بے اطمینانی واضح طور پر محسوس ہو رہی تھی تاہم سربراہان نے اس طنزئیہ گفتگو کے مقابل پُرسکون اور متین روّیہ اختیار کرنے کی کوشش کی۔



متعللقہ خبریں