شاخِ زیتون آپریشن کے دوران برطانوی خاتون دہشت گرد ہلاک

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD-YPG میں شامل ایک برطانوی خاتون  دہشتگرد کو شام کے علاقے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن کے دائرہ کار میں ہلاک کر دیا گیا

932952
شاخِ زیتون آپریشن کے دوران برطانوی خاتون دہشت گرد ہلاک

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD-YPG میں شامل ایک برطانوی خاتون  دہشتگرد کو شام کے علاقے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن کے دائرہ کار میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جاری کردہ خبر کے مطابق 26 سالہ اینا کیمپ بیل نامی برطانوی شہری  کو 15 مارچ  کو شام کے علاقے عفرین میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق کیمپ بیل  ماہِ مئی میں شام  گئی اور دہشت گرد تنظیم کی صف میں شامل ہو گئی۔

واضح رہی کہ کیمپ بیل دہشت گرد تنظیم  کی صفوں میں ہلاک کی جانے والی 8 ویں برطانوی شہری اور پہلی خاتون برطانوی دہشت گرد  ہے۔

دہشت گرد تنظیم میں شامل جِم میتھیوز اور ایڈن جیمز  نامی 2 برطانوی شہریوں پربھی  برطانیہ میں گذشتہ  ماہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں تفتیش کا آغاز کیا گیا تھا۔

دونوں برطانوی شہریوں پر عراق اور شام میں  دہشت گردی کی تعلیم دینے والے مقامات پر موجودگی اور دہشتگردی کے اقدامات  کی تیاری میں ہونے کا الزام ہے۔



متعللقہ خبریں