روسی ایجنٹ اور اسکی بیٹی کی موت گاڑی کے اے سی سے خارج زہریلی ہوا سے ہوئی ہے:ایک نیا دعوی

دعوی کیا گیا ہے کہ روسی ڈبل ایجنٹ سرگی سکرپل اور ان کی بیٹی یولیا کی موت گاڑی کے وینٹی لیشن سے نکلنے والیزہریلی گیس ملی ہوا سے ہو سکتی ہے

932772
روسی ایجنٹ اور اسکی بیٹی کی موت گاڑی کے اے سی سے خارج زہریلی  ہوا سے ہوئی ہے:ایک نیا دعوی

دعوی  کیا گیا ہے کہ روسی ڈبل ایجنٹ سرگی سکرپل اور ان کی بیٹی یولیا جو گزشتہ دنوں اعصابی گیس کے حملے کا شکار ہوئے تھے ان پر گیس کا اثر  گاڑی میں ہوا ہوگا   اور ہوسکتا ہے کہ یہ زہریلی گیس  گاڑی کے وینٹی لیشن سے نکلی جس سے دونوں متاثر ہوئے ۔

خبر  کے مطابق، سرگی  کی بیٹی یولیا کا بوائے فرینڈ روسی تھا   خفیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل سرگی سکرپل  کی نقل و حرکت کی مکمل تفتیش جاری ہے ۔

واضح رہے کہ سرگی سکرپل  پر حملے کے بعد سے برطانیہ اور روس کے تعلقات انتہائی کشید ہ ہوگئے ہیں اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا ہے جبکہ روس نے اس حملے کا الزام  مضحکہ خیز قرار دیتےہوئے  اسے مسترد کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں