کرس-مرکل ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

آسٹرین چانسلر سباستیان کُرس نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے کہا ہے کہ وہ ان کی حکومت کی نیت دیکھیں اور انتہائی دائیں بازو کے حکومتی اتحاد کو نظرانداز کریں دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں مل کر کام کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے

891564
کرس-مرکل ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

آسٹرین چانسلر سباستیان کُرس نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے کہا ہے کہ وہ ان کی حکومت کی نیت دیکھیں اور انتہائی دائیں بازو کے حکومتی اتحاد کو نظرانداز کریں۔

دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں مل کر کام کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

سباستیان کُرس صرف 31 سال کی عمر میں آسٹریا کے چانسلر بن گئے ہیں اور یہ عمر وہ ہے کہ انہوں نے قانون کے شعبے کی جامعاتی ڈگری بھی ابھی مکمل نہیں کی۔

 اس سے واضح ہے کہ اپنے عزائم کو تکمیل کرنے یا اپنے وعدوں کو ثابت کرنے میں ابھی کُرس کو ایک طویل عرصہ درکار ہے۔

آسٹریا کے چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیرملکی دورے پر جرمن دارالحکومت برلن پہنچنے والے کُرس سے ایسے اشارے تاہم ملتے ہیں کہ وہ اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے سنجیدہ ہیں۔ آسٹریا میں کسی  ہیرو کی طرح سیاسی افق پر ابھرنے والے کُرس کی یہی خوداعتمادی تھی جو انہیں اتنا جلدی چانسلر کے عہدے تک لے آئی۔

 



متعللقہ خبریں