رومانیہ:وزیراعظم ٹودوس ناقص کارکردگی پر مستعفی،نئی حکومت کے قیام کا امکان

رومانیہ کے وزیراعظم میخائی ٹودوس نے  سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کی قائمہ کمیٹی  کے اجلاس کے بعد اپنا استعفی پیش کر دیا

889003
رومانیہ:وزیراعظم ٹودوس ناقص کارکردگی پر مستعفی،نئی حکومت کے قیام کا امکان

رومانیہ کے وزیراعظم میخائی ٹودوس نے  سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کی قائمہ کمیٹی  کے اجلاس کے بعد اپنا استعفی پیش کر دیا ۔

 قائمہ کمیٹی  کے اجلاس کے دوران خفیہ رائے  دہی کی گئی   جس میں   وزیراعظم ٹودوس کے خلاف فیصلہ  دیا گیا ۔

   ٹودوس نے  اجلاس  کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ وہ نئی حکومت کے قیام  تک اپنے فرائض ادا نہیں کریں  گے کیونکہ  پارٹی نے  اب نئی حکومت کا قیام  عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 ٹودوس نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میری حکومت نے  ملک میں موٹر وے اور اسپتال  قائم نہیں کیے  لیکن اتنا ضرور ہے کہ 2017 اقتصادی لحاظ سے  ملک کے  لیے مفید رہا ہے ۔



متعللقہ خبریں