ماکرون۔نیتان یاہو ملاقات: ایران کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کی پابندی کی اپیل

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کی اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو سے ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری سمجھوتے کی پابندی کرنے اور سمجھوتے کے دائرہ کار میں تمام فریقین کا احترام کرنے کی اپیل

887845
ماکرون۔نیتان یاہو ملاقات: ایران کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کی پابندی کی اپیل

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو سے ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری سمجھوتے کی پابندی کرنے اور سمجھوتے کے دائرہ کار میں تمام فریقین کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

فرانس کے صدارتی پیلس  سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق ماکرون اور نیتان یاہو کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ہوئی۔

بیان کے مطابق مذاکرات میں دونوں رہنماوں نے ایران کی علاقائی کاروائیوں اور سمجھوتے کے بیلسٹک میزائل سے متعلق حصے کے بارے میں ضروری کاروائیوں کے اطلاق کے بارے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں بیان میں  فرانس کے گذشتہ سال ماہِ ستمبر سے اس کا ذکر کرنے کی  بھی یاد دہانی کروائی گئی ہے۔

ماکرون۔ نیتان یاہو مذاکرات میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مرحلے کا موضوع  بھی ایجنڈے پر آیا اور کہا گیا کہ یہ بات چیت  10 دسمبر کو نیتان یاہو کے دورہ پیرس کے بعد  اس موضوع سے متعلق مذاکرات کے دوام کی حیثیت رکھتی ہے۔

ماکرون نے ایک روز قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی ٹیلی فونک ملاقات کی اور ایران کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کا پابند رہنے کی اپیل کی۔

مذاکرات میں ماکرون نے کہا تھا کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کے قیام کے لئے ایرانی انتظامیہ کے ساتھ بیلسٹک میزائل پروگرام اور علاقائی سیاست کے حوالے سے ایک مضبوط ڈائیلاگ کے قیام کے ساتھ ساتھ طے شدہ سمجھوتے کا درست اطلاق ضروری ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے کل جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ایران اور P5+1 ممالک کے درمیان سال 2015 میں طے پانے والے جوہری سمجھوتے کی پابندیوں سے متعلق شق کو منسوخ نہیں کیا جائے گا ۔

علاوہ ازیں بیان میں "آخری دفعہ" کی وارننگ کے ساتھ ایران کے لئے پابندیوں سے معافی  کی مدت میں 120 دن کا اضافہ کئے جانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں