ترکی اور ہماری کوششوں سے شام امن مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :روس

روسی وزیر خارجہ  سرگی لیوروف نے کہا ہے کہ    روس،ایران اور ترکی  کی کوششوں  سے  شام    کی  قومی مذاکراتی کنونشن  کے سلسلے میں  تیاریاں  اہم نقطے پر آن  پہنچی ہیں

885781
ترکی اور ہماری کوششوں سے شام امن مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :روس

روسی وزیر خارجہ  سرگی لیوروف نے کہا ہے کہ    روس،ایران اور ترکی  کی کوششوں  سے  شام    کی  قومی مذاکراتی کنونشن  کے سلسلے میں  تیاریاں  اہم نقطے پر آن  پہنچی ہیں۔

 لیوروف نے  ماسکو میں  یہ بات اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات سے قبل اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہی  اور بتایا کہ شام کی قومی مذاکراتی کنونشن    کا اہتمام  روسی شہر سوچی میں 29 تا 30 جنوری کو  ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں  ترکی ،روس اور ایران کی کوششیں قابل تعریف ہیں جن  کے نتیجے میں  جنیوا مذاکرات میں اہم پیش رفت بھی دیکھنے میں آئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ترک اور روسی حکومتیں  اس کنونشن    کے تحت شام کے سیاسی اور پر امن تصفیئے کے لیے کوشاں رہیں گی ۔


ٹیگز: #روس , #ترکی , #شام

متعللقہ خبریں