فرانس، الپ پہاڑی سلسلوں پر شدید برفباری

شدید برفباری  کی بنا پر فرانس  کے جنوب مشرقی متعدد علاقوں میں  بھی   درمیانی سطح کا انتباہ جاری ہے

884387
فرانس، الپ پہاڑی سلسلوں پر شدید برفباری

فرانس  میں سرمائی ٹورزم  کے مرکزی مقام    آلپس  میں برف کے تودے گر سکنے  کے الارم کو بلند ترین سطح پر    کر دیا گیا ہے۔

فرانسیسی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ آلپ پہاڑی   سلسلوں  کے  ساوئی   علاقے میں  برفباری اور تیز ہواؤں  کی بنا پر   برف کے تودے گرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

شدید برفباری  کی بنا پر فرانس  کے جنوب مشرقی متعدد علاقوں میں  بھی   درمیانی سطح کا انتباہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس علاقے میں  گزشتہ برس  برف کا تودہ گرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں