یورپی یونین "القدس" کے حوالے سےعالمی قوانین کا احترام کرتی ہے: موگیرینی

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نمائندہ فیدیریکا موگرینی نے  اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتین یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں  کے دوران کہا کہ یورپی یونین القدس کی حیثیت کے حوالے سے بین الاقوامی اتفاق رائے کا احترام کرتی ہے

865678
یورپی یونین "القدس" کے حوالے سےعالمی قوانین کا احترام کرتی ہے: موگیرینی

یورپی یونین کی  خارجہ پالیسی کی  نمائندہ  فیدیریکا موگرینی نے  اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتین یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں  کے دوران کہا کہ یورپی یونین، القدس کی حیثیت کے حوالے سے بین الاقوامی اتفاق رائے کا احترام کرتی ہے۔

 اُن کا اشارہ امریکی صدر کی جانب سے  القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کو عالمی برادری کی جانب سے مسترد کر دیے جانے کی طرف تھا۔

موگرینی نے امن مذاکرات  میں اردن کے فرماں روا کے لیے اپنی مکمل  حمایت  کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنوری میں فلسطینی صدر کے ساتھ بات چیت کریں گی۔

اس موقع پر نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ یورپی یونین کے زیادہ تر ممالک بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیں گے کیوں کہ اس اقدام کا مقصد امن عمل کو آگے لے جانا ہو گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے باور کرایا کہ  القدس  کے بارے میں ٹرمپ کا فیصلہ حقیقت پر مبنی ہے۔



متعللقہ خبریں