کاتالان عوام اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کریں:پوئگ ڈیمونٹ

کاتالونیا کے برطرف صدر کارلس پوئیگ ڈیمونٹ نے گزشتہ  روز کہا ہے کہ علاقائی انتخابات میں عوام آزادی کی خواہش کا مظاہرہ کریں

855179
کاتالان عوام  اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کریں:پوئگ ڈیمونٹ

کاتالونیا کے برطرف صدر کارلس پوئیگ ڈیمونٹ نے گزشتہ  روز کہا ہے کہ علاقائی انتخابات میں عوام آزادی کی خواہش کا مظاہرہ کریں۔

 بیلجیم میں مقیم کاتالونیا کے سابق صدر نے کہا کہ ان انتخابات کے ذریعے کاتلان عوام اپنی اس صلاحیت کا مظاہرہ کر چکے ہیں کہ وہ بہ طور ریاست آگے بڑھ سکتے ہیں اور علاقائی انتخابات میں اس صلاحیت کی توثیق کی جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ  27 اکتوبر کو کاتالونیا کی علاقائی اسمبلی کی جانب سے آزادی کے یک طرفہ اعلان کے بعد ہسپانوی  حکومت نے کاتالونیا کی حکومت کا خاتمہ اور مقامی اسمبلی تحلیل کرتے ہوئے نئے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

 واضح رہے کہ  سابقہ حکومت کے متعدد نمائندے اور قانون ساز اس وقت مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں