ترکی جیو اسٹریٹجک حوالے سے ہم سب کے لئے نہایت اہم ملک ہے: بوریس جانسن

ترکی کو اپنے سے دور کرنا میرے خیال میں خطرناک ہو گا، ترکی جیو اسٹریٹجک حوالے سے ہم سب کے لئے نہایت اہم ملک ہے: وزیر خارجہ بوریس جانسن

839096
ترکی جیو اسٹریٹجک حوالے سے ہم سب کے لئے نہایت اہم ملک ہے: بوریس جانسن

برطانیہ کے وزیر خارجہ بوریس جانسن نے کہا ہے کہ ترکی جیو اسٹریٹجک حوالے سے ہر ایک کے لئے اہمیت کا حامل ملک ہے۔

جانسن نے برطانوی پارلیمنٹ کی زیریں شاخ کے امور خارجہ کمیشن کی نشست میں خارجہ پالیسی کے بارے میں سوالات کے جواب دئیے۔

سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان  کے ملک کو "معتدل اسلام" کی طرف لے جانے سے متعلق بیانات کے بارے میں سوال کے جواب میں جانسن  نے کہا کہ یہ پیش رفت پوری دنیا کے لئے بڑے پیمانے پر مفید ثابت  ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ، اصلاحات اور جدیدیت کے راستے پر  سعودی عرب کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔

برطانیہ کے حماس کے ساتھ براہ راست روابط ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے جانسن نے کہا کہ ہم نے دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں اور  حماس کے ساتھ کسی قسم کا خصوصی رابطہ قائم کرنے کی ضرورت محسوس کئے بغیر تمام پیش رفتوں سے رائے عامہ کو مطلع کیا گیا ہے۔

حماس کو ایک سیاسی طاقت قرار دیتے ہوئے بوریس جانسن نے کہا ہے کہ اس طریقے سے رابطے میں رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میانمار کے بحران  اور روہینگیا مسلمانوں  کو درپیش خطرے  کو بھی کم کرنے کی ضرورت ہے ۔ علاقے میں 6 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور  یہ بے گھر افراد شدید مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

برطانیہ کے داخلہ پالیسیوں کے حوالے سے ترکی کے ساتھ تعلقات  کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے بوریس جانسن نے کہا کہ ترکی کو اپنے سے دور کرنا میرے خیال میں خطرناک ہو گا کئی ملین ترک ایسے ہیں کہ جو  برطانیہ کے  ساتھ شراکت داری کرنا چاہتے ہیں،  دوستی قائم کرنا چاہتے ہیں، ہمارے نظریات اپنانا چاہتے ہیں اور اپنے ملک کے لئے یورو ۔اٹلانٹک نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ ترکی جیو اسٹریٹجک حوالے سے ہم سب کے لئے نہایت اہم ملک ہے۔



متعللقہ خبریں