جرمنی اور ہمسایہ ممالک میں طوفان،6 افراد ہلاک

جرمنی اور اس کے ہمسایہ ممالک میں ’ہیروارٹ‘ نامی طوفان نے شدید تباہی پھیلادی ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے

836882
جرمنی اور ہمسایہ ممالک میں طوفان،6 افراد ہلاک

جرمنی اور اس کے ہمسایہ ممالک میں ’ہیروارٹ‘ نامی طوفان نے شدید تباہی پھیلادی ہے ۔

حکام  کے مطابق اس طوفان کے زد میں آ کر جرمنی میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ پولینڈ اور جمہوریہ چیک  میں بھی تین شہری مارے گئے۔

 طوفان کے باعث جرمن ریلوے کو سات وفاقی صوبوں میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل کرنا پڑ گئی۔

 اس کے علاوہ شمالی اور مشرقی جرمنی میں درختوں کے گرنے کی وجہ سے متعدد اہم شاہراہوں پر ٹریفک بھی معطل رہی۔

 ہیر وارٹ کے باعث ہونے والے مالی نقصانات کا  فی الحال  اندازہ لگایا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں