شام  کے ایجنڈے کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کا اجلاس متوقع، روس ویٹو کر سکتا ہے

اجلاس میں شام میں کیمیائی حملوں کی مانیٹرنگ کے دائرہ کار میں توسیع کے فیصلے کی منظوری دی جائے گی

833118
شام  کے ایجنڈے کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کا اجلاس متوقع، روس ویٹو کر سکتا ہے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کا اجلاس شام  کے ایجنڈے کے ساتھ آج  منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس میں شام میں کیمیائی حملوں کی مانیٹرنگ کے دائرہ کار میں توسیع کے فیصلے کی منظوری دی جائے گی۔

اس فیصلے کی رُو سے شام میں کیمیائی اسلحے کے حملوں کی تحقیق کرنے والی ٹیم کے فرائض کے دورانیے میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی جائے گی۔

تاہم رائے شماری میں15 رکنی سلامتی کونسل کے5 مستقل اراکین میں سے روس کے ویٹو کا سامنا ہو سکتا ہے۔

روس رائے شماری سے قبل 4 اپریل کو خان شیخون میں 90 سے زائد افراد کی ہلاکت  کا سبب بننے والے حملے سے متعلق رپورٹ کے شائع ہونے کا تقاضا کر رہا ہے۔

تاہم رپورٹ کے 26 اکتوبر کو شائع ہونا متوقع ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے خان شیخون کے حملے کا ذمہ دار شامی انتظامیہ کو ٹھہرایا تھا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے ساتھ 7 اپریل کو شائرات ائیر بیس  پر حملہ کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں