سربیا نے روس سے دفاعی سامان خریدنےکا فیصلہ کرلیا،دو طیارے مل بھی گئے

روس اور سربیا کے درمیان دفاعی معاہدے کے تحت جنگی سامان کی فرہامی شروع ہو چکی ہے جس کے تحت 2 عدد جنگی طیارے سریا کو مل چکے ہیں

819070
سربیا نے روس سے دفاعی سامان خریدنےکا فیصلہ کرلیا،دو طیارے مل بھی گئے

روس نے سربیا  کو 6 جنگی طیارے فراہم کر نے کا اعلان کیا ہے ۔

 اس سلسلے میں   دو  مگ -29 قسم کے طیاروں کی    حوالگی  کے سلسلے میں  بلغراد میں ایک تقریب منعقد کی  گئی  جس میں سرب وزیر دفاع  اور مسلح افواج کے سربراہ نے بھی شرکت کی ۔

 سرب مسلح افواج کے سربراہ  لوبیسا دیکوویچ  نے اس موقع پر کہا کہ    ان طیاروں کی  شمولیت سے ہماری دفاعی صلاحیت مزید بہتر ہوگی  ۔

 یاد رہے کہ سرب صدر  الیکسینڈر  ووچچ   نے گزشتہ سال دسمبر میں دورہ روس کے دوران  روس سے 6 عدد جنگی طیارے، 30 عدد ٹینک  اور 30  عدد بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا  اعلان کیا تھا  جس  کی مجموعی مالیت  180 تا 230 ملین یورو کے درمیان ہے ۔



متعللقہ خبریں