کیتھولونیا کے 90 فیصد عوام نےاسپین سے علیحدگی کا فیصلہ سنا دیا

اسپین کی کیتھولونیا خود مختار انتظامیہ  نے اعلان کیا ہے غیر قانونی ریفرنڈم میں 90 فیصد عوام نے مثبت ووٹ  ڈالے ہیں ۔

818033
کیتھولونیا کے 90 فیصد عوام نےاسپین سے علیحدگی کا فیصلہ سنا دیا

 

اسپین کی کیتھولونیا خود مختار انتظامیہ  نے اعلان کیا ہے اسپین سے علیحدگی کے لیے کروائے گئے ریفرنڈم میں 90 فیصد عوام نے مثبت ووٹ  ڈالے ہیں ۔

حکومت کے ترجمان جورڈی ٹورول،نائب وزیر اعطم اوریول جنکوراس اور وزیر خارجہ رومیوہ نے بارسلونا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی قرار دینے کے اعلان کے باوجود خود مختاری کے لیے کروائے گئے ریفرنڈم میں 90٫9 فیصد رائے دہندگان نے مثبت اور 7٫87 فیصد نے منفی ووٹ ڈالے ہیں ۔  انھوں نے حکومت اسپین اور سلامتی قوتوں کی مداخلت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ناخوشگوار واقعات کی ذمہ دار حکومت اور پولیس ہے ۔

کیتھولونیا کے نائب وزیر اعظم جنکوراس نے  کہا کہ  کیتھولونیا کے عوام نے منفی حالات میں  حق رائے دہی  استعمال کیا ہے۔  پولیس نے رائے دہندگان کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لیے طاقت  کا جو استعمال کیا ہے عالمی میڈیا نے اسے دنیا بھر کو دکھایا ہے ۔ اگر کیتھولونیا کی پارلیمنٹ نے  ریفرنڈم کے فیصلے کی توثیق کر دی تو کیتھولونیا کو نئی جمہوریت بننے کا حق مل جائے  گا ۔



متعللقہ خبریں