22 ملین امریکی نازی نقطہ نظر  کو قابل قبول خیال کرتے ہیں

دی واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی  نیوز کی مشترکہ تحقیق کے مطابق 22 ملین امریکی شہریوں کے خیال میں نازی  نقطہ ہائے نظر  قابل قبول ہو سکتے ہیں

796202
22 ملین امریکی نازی نقطہ نظر  کو قابل قبول خیال کرتے ہیں

22 ملین امریکی نازی نقطہ نظر  کو قابل قبول خیال کرتے ہیں۔

دی واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی  نیوز کی مشترکہ تحقیق کے مطابق 22 ملین امریکی شہریوں کے خیال میں نازی  نقطہ ہائے نظر  قابل قبول ہو سکتے ہیں۔

تحقیق کے نتائج سے شہریوں کے 9 فیصد کا انتہائی دائیں بازو  کے نظریات کے حامی  ہونے  جبکہ  83 فیصد کے اس کا مخالف ہونے کا پہلو بھی سامنے آیا ہے۔

محققین نے شہریوں سے  گذشتہ ہفتے شارلٹس وِل  کے واقعات  پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  ردعمل کا بھی جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔

سروے میں شرکت کرنے والے 31 فیصد شہریوں  نے صدر کے ساتھ حمایت کا جبکہ 35.5 فیصد نے کہا کہ انہیں صدر ٹرمپ کے بیانات قبول نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ کنفیڈریشن  کی یادگاروں  سے متعلق مباحث  کی وجہ سے ریاست ورجینیا سے منسلک شہر شارلٹس وِل میں جنرل لی  کا مجسمہ ہٹائے جانے  پر  انتہائی دائیں بازو کے حامی گروپوں نے  احتجاجی مظاہرے کئے  تھے۔

مظاہروں میں ہونے والی جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک ہو گیا  تھا۔



متعللقہ خبریں