مقدونیہ اور سربیاکا سفارتی بحران،سرب سفارت خانہ بند

خطہ بلقان  کے دو ممالک سربیا اور مقدونیہ میں پائی جانے والی کشیدگی میں شدت پیدا ہو گئی ہے اور سربیا نے مقدونیہ سے  اپنا سارا سفارتی عملہ واپس طلب کر لیا ہے

794178
مقدونیہ اور سربیاکا سفارتی بحران،سرب سفارت خانہ بند

خطہ بلقان  کے دو ممالک سربیا اور مقدونیہ میں پائی جانے والی کشیدگی میں شدت پیدا ہو گئی ہے۔

 اس کشیدگی کے نتیجے میں سربیا نے مقدونیہ سے  اپنا سارا سفارتی عملہ واپس طلب کر لیا ہے۔

سربیا کے صدر الیگزانڈر وُوچچ نے کہا ہے کہ اُن کے ملک کو اشتعال انگیز خفیہ سرگرمیوں کا سامنا ہے اور اس  کی وجہ سے  تمام سفارتی عملے کو واپس بلغراد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 وُوچچ کے مطابق، اُن کے پاس مصدقہ شواہد موجود ہیں کہ کس طرح مقدونیہ ،سربیا کے اداروں کے خلاف خفیہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

 دوسری جانب  مقدونیہ  کے دفتر خارجہ  نے کہا کہ سربیا کا سفارتی عملہ اپنی حکومت سے مشاورت کے لیے واپس بلغراد جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں