پرتگال، 2 سو سالہ درخت کے گرنے سے 11 افراد ہلاک

پرتگالی ٹیلی ویژن RTP  کی خبر کے مطابق گرنے والا شاہ بلوط کا  درخت 2 سو سالہ قدیم تھا، جبکہ ہلاک شد گان میں 2 بچے بھی شامل ہیں

790772
پرتگال، 2 سو سالہ درخت کے گرنے سے 11 افراد ہلاک

پرتگال کے جزیرے  مادیریا  میں  ایک  درخت کے جڑوں سے اکھڑتے ہوئے گرنے    سے 11 افراد ہلاک  ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ جزیرے میں عیسائیوں کے  ایک روایتی   مذہبی  میلے  کا اہتمام کیا جا رہا تھا  جس دوران لوگوں کا ایک بڑا  ہجوم  جائے وقوعہ پر موجود تھا ،  اس حادثے میں  کم ازکم  35 افراد  زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پرتگالی ٹیلی ویژن RTP  کی خبر کے مطابق گرنے والا شاہ بلوط کا  درخت 2 سو سالہ قدیم تھا، جبکہ ہلاک شد گان میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں