اینگیلا مرکل صدر رجب طیب ایردوان کو اپنے لئے مثال بنا رہی ہیں

مرکل نے، متعدد دفعہ کامیابی حاصل کرنے والے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کو اور  بغیر کسی سیاسی ماضی کے انتخابات میں شامل ہو کر منتخب ہونے والے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے لئے مثال بنایا ہے۔ تھامس سٹریراتھ

778886
اینگیلا مرکل صدر رجب طیب ایردوان کو اپنے لئے مثال بنا رہی ہیں

جرمن چانسلر اینگیلا مرکل صدر رجب طیب ایردوان کو اپنے لئے مثال بنا رہی ہیں۔۔۔

جرمنی میں عام انتخابات  کی گہماگہمی شروع ہو گئی ہے اور چانسلر اینگیلا مرکل نے بھی چوتھی دفعہ چانسلر منتخب ہونے کے لئے مہم کا آغاز کروا دیا ہے۔

مرکل کی انتخابی مہم  کو چلانے والی اشتہاری ایجنسی کے سربراہ تھامس سٹریراتھ  نے کہا ہے کہ مرکل نے، متعدد دفعہ کامیابی حاصل کرنے والے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کو اور  بغیر کسی سیاسی ماضی کے انتخابات میں شامل ہو کر منتخب ہونے والے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے لئے مثال بنایا ہے۔

امریکہ کے روزنامہ واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق مرکل نے اپنی انتخابی مہم کی تیاری میں ایردوان اور ٹرمپ سے الہام حاصل کیا ہے۔

تھامس سٹریراتھ نے مرکل کی انتخابی مہم کو بیان کیا اور ان افراد کی فہرست پیش کرتے ہوئے کہ جن سے الہام لیا گیا ہے   ، ان الفاظ کا استعمال کیا ہے کہ" ٹرمپ منتخب ہو چکے تھے اور ترکی میں صدر رجب طیب ایردوان اپنی حیثیت کو مضبوط بنا رہے تھے"۔

خاص طور پر مہاجرین قبول کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بننے کے بعد مرکل نے اپنی انتخابی مہم کو وطن اور پرچم جیسی قومی اقدار پر تشکیل دیا ہے۔

انتخابی نعروں میں جرمنی کے لفظ پر زور دیا گیا ہے اور انتخابی بینروں کو بھی جرمن پرچم کے رنگوں   میں رنگا گیا ہے۔

اپنے لباس میں بھی نیلے رنگ کو ترجیح دے کر مرکل سنجیدگی کا پیغام دے رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں