"چوری اوپر سے سینہ زوری" غلط جگہ پارک کرنےپرجرمن پولیس کو مزاحمت کا سامنا

جرمن پولیس  نے  ترک شخص سےغلط پارکنگ پر جرمانہ بھرنے کا کہا جس  پر مزاحمت کرنے پر مہمت قایا  کو زمین پر لٹاتے ہوئے ہتھکڑیاں لگا دیں اور تھانے لے گئے جس پر گرفتار شخص کا پورا محلہ سراپا احتجاج بن گیا

760692
"چوری اوپر سے سینہ زوری" غلط جگہ پارک کرنےپرجرمن پولیس کو مزاحمت کا سامنا

جرمن شہر  ڈیس برگ  میں مہمت قایا نامی ایک ترک نوجوان  کو گاڑی غلط جگہ پارک کرنے پر پولیس نے  زدو کوب کیا ۔

جرمن پولیس  نے  مہمت قایا سے غلط پارکنگ پر   جرمانہ بھرنے کا   کہا جس   اس نے  اہلکاروں سے کہا کہ وہ عید کی وجہ سے  ذرا نرم رویے کا مظاہرہ کریں  جسے پولیس نے  ان سنی کرتے ہوئے  مہمت قایا  کو زمین پر لٹاتے ہوئے ہتھکڑیاں لگا دیں۔

 اس واقعے کی ویڈیو بنانے والے نوجوان کو بھی پولیس نے  جیل کی ہوا کھلوا دی  ۔

 البتہ اس واقعے پر  مہمت قایا کا پورا محلہ  تھانے جمع ہو گیا  جنہوں نے جرمن پولیس  کے خلاف احتجاج کیا  جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا  اور آنسو گیس بھی استعمال کی ۔

 بعد ازاں مہمت قایا  کو رہا کر دیا گیا ۔



متعللقہ خبریں