تھریسا مے کے خلاف دستخط مہم، 48 فیصد نے مے کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کے خلاف شروع کی گئی دستخط مہم میں دستخطوں کی تعداد نصف ملین سے تجاوز کر گئی

750364
تھریسا مے کے خلاف دستخط مہم، 48 فیصد نے مے کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

متوقع اقلیتی حکومت کے قیام کے لئے شمالی آئرلینڈ کی انتہائی دائیں بازو کی ڈیموکریٹک یونین پارٹیDUP  سے مدد کی خواہش مند برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کے خلاف شروع کی گئی دستخط مہم میں اس وقت تک نصف ملین سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں۔

مہم کل DUP کی طرف سے اقلیتی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کا اعلان کرنے کے بعد change.org انٹر نیٹ ویب سائٹ سے  شروع ہوئی اور دستخط مہم میں اس وقت تک 6 لاکھ 76 ہزار 83 افراد  دستخط کر چکے ہیں۔

اس دوران  YouGov  نامی سروے کمپنی  کے معروف برطانوی روزنامے ٹائمز کے ہفتے کے شمارے کے لئے   کروائے گئے سروے  کے شرکاء میں سے 48 فیصد نے مے کے وزارت اعظمیٰ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے  دوسرے امیدوار لیبر پارٹی کے چئیرمین جیرمی کوربائن نے آج روزنامہ میرر  کے لئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ "میں ابھی بھی وزیر اعظم بن سکتا ہوں"۔

انتخابات میں لیبر پارٹی نے اپنے ووٹوں میں 10 فیصد اضافے کے ساتھ اسمبلی ممبران کی تعداد کو 232 سے بڑھا کر 262 کر دیا  تھا اور اب پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ  اپنا پروگرام اور بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ حکومتی پروگرام  کے اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں  لیبر پارٹی کے پروگرام پر رائے شماری ہونےا ور اقتدار کے اندر سے حمایت حاصل کرنے پر لیبر پارٹی اقلیتی حکومت کا موضوع ایجنڈے پر آ سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں