برطانیہ: دہشتگردی کے حملے میں 3 حملہ آوروں سمیت 9 افراد ہلاک

لندن کے مرکز میں لندن پُل اور بارو بازار میں دہشتگردی کے حملے میں 3 حملہ آوروں سمیت 9 افراد ہلاک، 48 زخمی

745282
برطانیہ: دہشتگردی کے حملے میں 3 حملہ آوروں سمیت 9 افراد ہلاک

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مرکز میں لندن پُل اور بارو  بازار  میں دہشتگردی کے حملے میں 3 حملہ آوروں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پہلا حملے میں  لندن پُل پر ایک منی بس  کو پیدل چلنے والے لوگوں پر  چڑھا دیا گیا۔

گاڑی سے اترنے والے 3 حملہ آور بارو بازار کی طرف گئے اور یہاں موجود لوگوں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

برطانیہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں  اور 3 حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد کی شکل والی جیکٹیں پہن رکھی تھیں۔

لندن ایمبولینس سروس کے مطابق حملے میں 48 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں تقریباً 2 ہفتے قبل ایک کانسرٹ ہال میں کئے گئے خود کش حملے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

22 مارچ کو بھی لندن میں گاڑی میں سوار  ایک حملہ آور نے  ویسٹ منسٹر پُل پر بعض پیدل چلنے والے افارد کو کچل ڈالا اور پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے موجود پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کر دیا تھا۔

حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے  اور حملے کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کر لی تھی۔



متعللقہ خبریں