نیٹو، داعش کے خلاف میدان میں آ رہا ہے

شمالی اٹلانٹک  اتحاد کے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف قائم کولیشن میں  شامل ہونے کے موضوع پر نیٹو کے 28 رکن ممالک کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا

738833
نیٹو، داعش کے خلاف میدان میں آ رہا ہے

نیٹو، دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کولیشن میں شرکت کرے گا۔

شمالی اٹلانٹک  اتحاد کے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف قائم کولیشن میں  شامل ہونے کے موضوع پر نیٹو کے 28 رکن ممالک کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

توقع ہے کہ مذکورہ فیصلے کا اعلان بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں متوقع نیٹو سربراہی اجلاس میں کیا جائے گا۔

مبصرین کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایک روز قبل 22 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے داعش کے حملے کے بعد کیا جانے والا یہ فیصلہ اس بات  کا اظہار ہے کہ نیٹو دہشت گردی کے خطرے کے مقابل خاموش نہیں رہے گا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ نیٹو کے کولیشن میں شامل ہونے سے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد زیادہ موئثر ہو گی۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹالٹن برگ نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ اتحاد کولیشن میں شامل ہونے کی صورت میں محارب کردار ادا نہیں کرے گا۔



متعللقہ خبریں