ترکوں کودھمکی آمیزخط موصول،ایردوان کےاتنے ہی گرویدہ ہوتووطن کی راہ لو

جرمنی میں " ایردوان اور ان کے  حامیوں کے نام  " ایک خط ترکوں کےلیے چھوڑا گیا جس میں تحریر تھا کہ صدر رجب طیب ایردوان سے اگر اتنی ہی محبت ہے  تو وہ  جرمنی چھوڑ کر  چلے جائیں

717950
ترکوں کودھمکی آمیزخط موصول،ایردوان کےاتنے ہی گرویدہ ہوتووطن کی راہ لو

جرمنی کے شہر  برُوہُل میں بسے ترکوں  کو  ایک  دھمکی خیز  خط    موصول ہوا ۔

" ایردوان اور ان کے  حامیوں کے نام  " اس خط میں تحریر   تھا کہ صدر رجب طیب ایردوان سے اگر اتنی ہی محبت ہے  تو وہ    جرمنی چھوڑ کر  چلے جائیں۔

 خط میں تحریر ہے کہ ہمیں جرمنی میں  ایردوان  نواز  شہریوں سے خدشات لاحق ہیں  ہمارے درمیان  معاشرتی  تضاد  حائل ہے   اور یہ ترک شہری  جرمن معاشرے کا حصہ نہیں بن سکتے ہیں لہذا  ان لوگوں کےلیے یہی بہتر ہوگا کہ وہ  جرمنی چھوڑ دیں ۔

متن  میں یہ بھی لکھا تھا   صدر ایردوان کو آپ لوگوں کی ضرورت ہے   اور     ترک  نژاد شہریوں کی  واپسی   آپ دونوں کے حق میں بہتر ہوگی ۔

 


ٹیگز: #جرمنی , #ترک , #خط

متعللقہ خبریں