یہ توقع رکھنا غیر حقیقت پسندانہ ہو گا  کہ اسد کل ہی اپنے عہدے سے معزول ہو جائیں گے: سی برٹ

دہشت گرد تنظیم داعش  کے خلاف جاری جنگ  ہماری ترجیح ہے اور جنگ کے اختتام پر اسد کی تقدیر کا فیصلہ شامی عوام کرے گی۔ ریکس ٹِلر سن

709712
یہ توقع رکھنا غیر حقیقت پسندانہ ہو گا  کہ اسد کل ہی اپنے عہدے سے معزول ہو جائیں گے: سی برٹ

جرمنی کی حکومتی ترجمان  سٹیفن سی برٹ  نے کہا ہے کہ جب تک بشار الاسد   اقتدار میں  ہیں شام میں طویل المدت  امن اور استحکام کے حامل  حل  کا امکان نہیں ہے۔

دارالحکومت برلن میں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سی برٹ نے کہا کہ اپنی عوام  اور ملک کے خلاف سرزد کردہ جرائم کی وجہ  سے "درمیانی مدت" کے لئے اسد کے شام کا نظام چلانے  کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

علاوہ ازیں سی برٹ نے کہا کہ "اس بات کی بھی توقع رکھنا غیر حقیقت پسندانہ ہو گا  کہ اسد کل ہی اپنے عہدے سے معزول ہو جائیں گے" تاہم شام میں سیاسی  عمل کے شروع ہونے کے لئے برلن ہر ممکن کوشش کرے گا۔

امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹِلر سن نے بھی ہفتے کے آخر  میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش  کے خلاف جاری جنگ  ہماری ترجیح ہے اور جنگ کے اختتام پر اسد کی تقدیر کا فیصلہ شامی عوام کرے گی۔



متعللقہ خبریں