سینٹ پیٹرز برگ میٹرو میں دو دھماکے،متعدد ہلاک و زخمی

روس کے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ کی زیر زمین ٹرین میں 2 دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں

704786
سینٹ پیٹرز برگ میٹرو میں دو دھماکے،متعدد ہلاک و زخمی

روس کے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ کی زیر زمین ٹرین میں 2 دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

 روسی صدر ولادی میر پوٹن نے بیلاروس کے صدر سے سینٹ پیٹرز برگ میں ملاقات کرنا تھی تاہم ان کی ملاقات سے کچھ ہی دیر پہلے دھماکے ہو گئے۔

خبر کے مطابق ،  سینٹ پیٹرز برگ میں ساڈویا ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ اور سینایا پولشاڈ کے اسٹیشنوں  پر ٹرین کے اندر 2 الگ الگ دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق  10 افراد ہلاک  اور لاتعداد زخمی ہیں۔

دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ زیر زمین میٹروٹرین کے 7 اسٹیشنوں کو  بند کردیا گیا ہے ۔

 روسی انسداد دہشتگردی کمیٹی نے بھی دو دھماکوں میں 10 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔



متعللقہ خبریں