بلغاریہ کے انتخابات: یورپ نواز پارٹی کو برتری حاصل

گزشتہ روز منعقد ہوئے ان انتخات میں دائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اس اعتدال پسند پارٹی نے 32.58 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ دوسرے نمبر پر سوشلسٹ پارٹی ہے، جسے 26.8 فیصد ووٹ مل سکے ہیں

699950
بلغاریہ کے انتخابات: یورپ نواز پارٹی کو برتری حاصل

بلغاریہ کے پارلیمانی انتخابات میں یورپ نواز پارٹی GERB نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا  گیا ہے کہ گزشتہ روز منعقد ہوئے ان انتخات میں دائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اس اعتدال پسند پارٹی نے 32.58 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ دوسرے نمبر پر سوشلسٹ پارٹی ہے، جسے 26.8 فیصد ووٹ مل سکے ہیں۔

 حتمی نتائج کا اعلان آج متوقع ہے تاہم GERB نے اپنی جیت کا اعلان کر دیا ہے۔

 واضح رہے کہ  اس یورپی ملک میں گزشتہ چار  سالوں  کے دوران یہ تیسرے  انتخابات  تھے۔



متعللقہ خبریں