امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی پروازوں میں الیکٹرانک آلات کی پابندی

6 ممالک سے برطانیہ کے لئے براہ راست پروازوں میں مسافروں پر بعض الیکٹرانک آلات کو کیبن میں لے جانے پر پابندی لگا دی گئی

696653
امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی پروازوں میں الیکٹرانک آلات کی پابندی

امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی پروازوں میں الیکٹرانک آلات کو کیبن میں لے جانے پر پابندی کا اطلاق کر دیا ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق 6 ممالک سے برطانیہ کے لئے براہ راست پروازوں میں مسافروں پر بعض الیکٹرانک آلات کو کیبن میں لے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

برطانیہ کے وزارت اعظمیٰ دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذکورہ 6 ممالک سے برطانیہ کے لئے کی جانے والی پروازوں میں مسافر 16سینٹی میٹر لمبائی اور 9.3  سینٹی میٹر چوڑائی سے زیادہ بڑے الیکٹرانک آلات کو کیبن میں نہیں لے جا سکیں گے۔

ان آلات کو طیارے کے  سامان ڈپو کے حوالے کئے گئے سوٹ کیسوں یا بیگوں میں رکھا جائے گا۔

تاہم صحت کے لئے استعمال کئے جانے والے الیکٹرانک آلات کو اس پابندی سے  معاف رکھا جائے گا۔

فیصلے کا اطلاق آج سے بعض ہوائی اڈوں  پر ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں