ملکہ برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل پر دستخط کردیئے

ملکہ برطانیہ دوئم نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد بریگزٹ بل قانونی شکل اختیار کرگیا ۔

693342
ملکہ برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل پر دستخط کردیئے

ملکہ برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد وزیراعظم تھریسامے کے لئے یورپی یونین سے بات چیت کے لئے راہ ہموار ہوگئی۔

ملکہ برطانیہ دوئم نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد بریگزٹ بل قانونی شکل اختیار کرگیا اور بل پر دستخط کے ساتھ ہی برطانویہ کو یورپی یونین سے علیحدگی کی شاہی منظوری بھی مل گئی۔ ملکہ برطانیہ کے دستخط کے بعد وزیراعظم تھریسامے کو آرٹیکل 50 کے تحت یورپی یونین سے علیحدگی پر بات چیت کے لئے اختیار مل گیا۔

اس سے قبل برطانوی ایوان نمائندگان اور ایوان بالا نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں بل منظور کیا تھا جسے برطانوی وزیراعظم نے فیصلہ کن وقت قرار دیا تھا لیکن اب ملکہ برطانیہ کے دستخط کے بعد بل قانونی شکل اختیار کر گیا اور ساتھ ہی وزیراعظم تھریسامے کو یورپی یونین سے علیحدگی کے لئے 28 ممبر ممالک سے بات چیت کا اختیار مل گیا۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وزیراعظم تھریسامے آئندہ ہفتے آرٹیکل 50 کا استعمال کرتے ہوئے یورپی یونین سے علیحدگی کے لئے مذاکرات کریں گی۔



متعللقہ خبریں