صدر رجب طیب ایردوان دس مارچ کو روس کا دورہ کریں گے

ترکی   روس اور آذربائیجان   کا قریبی حصہ دار ہے۔ بروز جمعہ  روس اور   ترکی کے   مابین    سربراہان کی  سطح پر منعقد ہونے والی ملاقات میں    کئی  اہم  معاملات    زیر غور آئیں  گے، روسی وزیر خارجہ

685637
صدر رجب طیب ایردوان دس مارچ کو روس کا دورہ کریں گے

روسی  وزیر خارجہ   سرگئی   لاوروف  کا کہنا ہے کہ  دس مارچ کو ماسکو میں یکجا ہونے والے روسی اور ترک صدور    کی ملاقات میں   شام  کے بحران    پر غور کیا جائیگا۔

دو طرفہ اور  کئی طرفہ     طریقوں سے   شام  میں تعاون کو فروغ دینے      کے لیے تیار ہونے کا ذکر  کرنے والے     لاوروف نے بتایا کہ   اہم  چیز    علاقائی حقائق کو   بالائے طاق رکھا جانا    ہے۔

لاوروف  کا کہنا تھا کہ   ترکی   روس اور آذربائیجان   کا قریبی حصہ دار ہے۔ بروز جمعہ  روس اور   ترکی کے   مابین    سربراہان کی  سطح پر منعقد ہونے والی ملاقات میں    کئی  اہم  معاملات    زیر غور آئیں  گے۔ تجارت، اقتصادیات، سرمایہ کاری اور مشترکہ   انفرا سڑکچر  منصوبے بھی انہی معاملات میں شامل ہیں۔

ترکی اور  روس کی خارجہ پالیسیوں  میں تعاون   بھی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہونے   کا ذکر کرنے والے روسی وزیر  نے مزید کہا ہے کہ   ایران  کے بھی شامل ہونے والی مشترکہ کوششوں سے شام  میں  فائر بندی،  بحران کا حل  اور   مخالفین کے بھی شریک ہونے والے آستانہ مذاکرات کو اولیت   دی جائیگی۔

 

 



متعللقہ خبریں